عابد چودھری:مانگا منڈی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ لڑکے کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، جو تالاب سرائے کا رہائشی تھا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔