ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول

 محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اعجاز وسیم باکھری :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول  ہوگیا۔
 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگی،ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بھارت جانے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، چیئرمین پی سی بی دعوت نامہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا رہے ہیں۔
 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہوگا،آئی سی سی اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زمبابوے، آئرلینڈ اور افغانستان کو شامل کیے جانے پر غور کیا جائے گا،فارمیٹ میں تبدیلیوں پر سابق نیوزی لینڈ کرکٹر راجر ٹووز کی سربراہی میں ورکنگ گروپ نے نئی تجاویز تیار کرلیں،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی، ایک ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کو بھی ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق موجودہ فارمیٹ میں ہر سیریز میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہیں، جولائی میں ایڈنبرا اجلاس تک نئے ڈبلیو ٹی سی اسٹرکچر پر کام مکمل ہو جائے گا، آئی سی سی پُرامیدہے،دوحہ میں شیڈول آئی سی سی اجلاس مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث مؤخر کیے گئے تھے، بورڈ میٹنگ آئی پی ایل فائنل کے موقع پر کی جا رہی ہے اوربورڈ میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کرنا ہے،کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا احمد آباد میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کلئیر نہیں ۔