ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاؤن شپ  میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

ٹاؤن شپ  میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ٹاؤن شپ  کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ناکے پر موجود اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ملزم اور اس کے ساتھی کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران سنیل نامی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔