ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کااینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

پنجاب پولیس کااینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

 رواں سال کے دوران پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے استعمال میں ملوث 9 ہزار 76 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 8 ہزار 755 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 57 ہزار 765 پتنگیں اور 13 ہزار 944 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

لاہور میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئیں جہاں 4 ہزار 16 ملزمان کو گرفتار اور 3 ہزار 869 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور سے ایک لاکھ 12 ہزار 334 پتنگیں اور 4 ہزار 243 ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ خونی کھیل قیمتی انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے استعمال سے دور رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔