عابد چودھری :لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چچا، بھتیجے سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد (چاچا)، وسیم (بھتیجا) اور ان کا ساتھی حمزہ شامل ہیں۔ ارشد اور وسیم مل کر اندرون لاہور کی گلیوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ چلا رہے تھے جبکہ حمزہ کو دونوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور شہر میں منشیات کی فراہمی کا منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے۔ ان کے قبضے سے 1500 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔