راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے ورثاء کے لیے خصوصی مالی پیکج کی منظوری دے دی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں 14 پولیس شہداء کے لیے مالی گرانٹس اور گھروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔لاہور کے شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے اور 7 مرلہ مکان دیا جائے گا,شہید ٹریفک وارڈن عبدالقدیر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے اور 5 مرلہ گھر فراہم کیا جائے گا.
اس کے علاوہ کانسٹیبل اختر رسول کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی اور دیگر ٹریفک وارڈنز کے اہل خانہ کو بھی 30 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔
وزیر قانون نے کہا کہ پولیس شہداء نے عوام کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دیں اور پنجاب حکومت ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔