ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہنجروال ؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ میں دو ڈکیت مارے گئے

 ہنجروال ؛ سی سی ڈی کیساتھ مبینہ میں دو ڈکیت مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین: ہنجروال کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران دو ملزمان مارے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ سی سی ڈی کی جانب سے کیا گیا،مبینہ مقابلہ میں مارے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت قاسم اور تسلیم کے نام سے ہوئی۔

دونوں ملزمان ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان مبینہ مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

پولیس اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔