ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی بلوں میں ریلیف دینے کیلئےافسران کو ڈیڈ لائن

ایف آئی اے کی بلوں میں ریلیف دینے کیلئےافسران کو ڈیڈ لائن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: گزشتہ اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا جائے، مئی میں اووربلنگ کرنیکی صورت میں بھی لیسکوکے ایس ایز پر مقدمہ درج ہوگا۔ایف آئی اے نےبلوں میں ریلیف دینے کیلئےافسران کو ڈیڈ لائن دیدی۔

 ایف آئی اے کی جانب سے لیسکوافسران کو پیغام دیا گیاہےکہ اب اووربلنگ نہ کی جائے۔ گزشتہ اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا جائے۔ذرائع کےمطابق ایف آئی اےنے اضافی چارج ہونیوالےیونٹس پرکریڈٹ نہ دینے کی صورت میں لیسکوسرکلزکےایس ایز کیخلاف مقدمات درج کرنیکافیصلہ کیاہے۔ ایف آئی اے نےبلوں میں ریلیف دینے کیلئےافسران کو ڈیڈ لائن دیدی۔ مئی میں اووربلنگ کرنیکی صورت میں بھی لیسکوکے ایس ایز پر مقدمہ درج ہوگا۔ ایف آئی اے کاکہناہے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز رواں ماہ ایڈجسٹمنٹس فیڈ کروائیں۔ جس کی بنیاد پرگزشتہ دور کی اووربلنگ پر صارفین کے بلوں میں کریڈٹ دیا جائے ۔کمپنی کے تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے ایف آئی اے کوہدایت پرعمل کرنیکی تحریری طور پر یقین دہانی کروا دی ۔

Ansa Awais

Content Writer