ویب ڈیسک : چارسدہ میں موٹروے پر دریائے کابل کے نزدیک چلتی گاڑی پرفائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتولین چارسدہ میں عدالتی پیشی کے بعد پشاور جارہے تھے، راستے میں دریائے کابل کے نزدیک نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک فرد زخمی ہوگیا۔ لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کردی گئیں۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلق تاحال کسی کے خلاف دعویداری درج نہیں کی گئی ۔