ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد منشیات مہم ،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب آمد

 انسداد منشیات مہم ،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب آمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب آمد،شہر میں منشیات کیخلاف آگاہی مہم، علاج معالجے کی سہولیات و دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے برطانوی ہائی کمشنر کو بریفنگ دی۔وائس چیئرمین ڈرگ ایڈوائزری سید محسن ،سربراہ برطانوی ہائی کمشنر لاہور کلارا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سید زین، ڈی ایس پی ظفر عباس نقوی،سیکرٹری عدیل راشد، میاں شاہد محمود سمیت دیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
دورہ میں بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال پر گفتگو ہوئی، ڈرگ ایڈوائزری نے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈرگ ایڈوائزری کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا۔