شیریں مزاری کی رہائی اور گرفتاری، فلک ناز بھی دوبارہ گرفتار

شیریں مزاری کی رہائی اور گرفتاری، فلک ناز بھی دوبارہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈیالہ جیل کے حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری اور تحریک انصاف کی کارکن فلک ناز کو رہا کیا اور  پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر باہر آتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا۔

پولیس دونوں کوگاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی جبکہ دونوں خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر گھر لے جانے کے لئے آئے ہوئے ان کے اہل خانہ جیل کے باہر   گیٹ سے کچھ دور ان کی رہائی کے منتظر تھے تاہم اسلام آباد پولیس کی اہلکار خواتین پولیس کی گاڑی سمیت جیل کے گیٹ پر ان کی منتظر تھیں، جونہی وہ جیل کے دروازہ سے باہر آئیں اہلکاروں نے انہیں  وارنٹ گرفتاری دکھا کر گاڑی میں بیٹھنے کی ہدایت کی اور شیریں کاموشی سے پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز  کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلافدرخواست کی سماعت کے بعد ان کو رہا کرنے کے حکم دیا تھا۔ لیکن اسلام آباد پولیس نے انہیں دوسرے مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

شیریں مزاری کو  اسلام آباد پولیس نے اندیشہ نقص امن کے قانون کی سیشن 3 کے تحت چار روز پہلے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ 

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری حاضر نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

اپنی ٹوئٹ میں ایمان مزاری کا کہنا تھاکہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو لے کر چلی گئی۔