کراچی دھماکہ، جاں بحق خاتون کا بچہ رو رو  نڈھال، اپنی ماں کو پکارتا رہا  

Karachi blast
کیپشن: Karachi blast
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی کےعلاقے  کھارادر میں ہونے والے دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پر بچہ ماں کو پکارتا رہا۔ماں اٹھو، مما جلدی اٹھونا، بیٹا ماں کو پکارتا رہا،ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کر روتا رہا.

پولیس کے مطابق دھماکے میں اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے،پولیس موبائل کا ڈرائیور محفوظ رہا،جاں بحق خاتون رکشے میں سوار تھی۔

 ایس ایس پی سٹی شبیر سیٹھار نے کہاکہ پولیس موبائل کا معمول کا روٹ تھا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا،موبائل کے آگے رکشہ آنے پر موبائل ہلکی ہوئی تو دھماکا ہوا۔