سٹی 42: شب قدر، مساجد اور عبادت گاہوں میں شبینہ محافل، نفلی عبادات جاری ہیں ۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مساجد، عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا مساجد، عبادت گاہوں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔
سپروائزری افسران مساجد، عبادت گاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔
ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ ٹیمیں مساجد کے گرد موثر پٹرولنگ کریں۔