ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: 24 گھنٹوں میں 204ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق، 248 زخمی

لاہور: 24 گھنٹوں میں 204ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق، 248 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 204 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 248 زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 204 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 248 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 99 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے جبکہ 149 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔