سٹی 42 :محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کے اجلاس میں راولپنڈی اور سیالکوٹ میں نئے اسپتالوں کےقیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے دوران نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سنٹر آف ایکسی لینس فار نرسنگ ایجوکیشن راولپنڈی سمیت دیگرمنصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں میڈیکل کالج اوکاڑہ، میڈیکل کالج بہاول نگر میں اکیڈمک بلاک اور ہوسٹلز کے قیام، چلڈرن ہسپتال راولپنڈی، ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے قیام، شیخ زید ہسپتال میں اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں برن یونٹس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں ٹیچنگ ہسپتالوں میں کری ٹیکیل سروسز میں اضافہ و دیگر منصوبوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔