ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کی عجب کفایت شعاری ؛ ارکان اسمبلی کی دو ماہ جبکہ سرکاری افسران کی 2دن کی بنیادی تنخواہ وزیر اعظم کفایت فنڈ کاحصہ ؛ اعلیٰ عدلیہ کے لئے 10 سرکاری گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کو واجبات کی یکمشت وصولی سے روک دیا۔

 پنجاب حکومت کی عجب کفایت شعاری ؛ ارکان اسمبلی کی دو ماہ جبکہ سرکاری افسران کی 2دن کی بنیادی تنخواہ وزیر اعظم کفایت فنڈ کاحصہ ؛ اعلیٰ عدلیہ کے لئے 10 سرکاری گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کی عوامی حکومت کی موجودہ حالات میں کفایت شعاری کا آغاز ہوگیا۔ جنگی حالات میں کفایت شعاری  کے لئے پنجاب کے وزراء، ارکان اسمبلی اور افسران ایک صف میں کھڑے ہوگئے ۔ فضول خرچی ختم، اخراجات میں کٹوتی،دو ماہ تنخواہ بند،کفایت شعاری، ترقی اور  عوامی سہولتوں میں اضافہ بھی کردیاگیاْلیکن اس کے ساتھ ہی عدلیہ کے لیے  10 سرکاری گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی جبکہ  ابتدائی فیصلے میں  نئی گاڑیوں کی خرید پر پابندی لگائی گئی تھی ۔

پنجاب حکومت خود کفایت شعاری کرے گی اور وسائل عوام کی ترقی پر خرچ کرے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا ویڈیولنک اجلاس ہوا۔

سرکاری افسران اور وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔سفری اخراجات کی بچت کی گئی ۔ کفایت شعاری مہم کے تحت تمام وزراء اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کی ۔

پنجاب حکومت نے 'رمضان نگہبان' کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کی دعائیں سمیٹ لیں، کامیاب تکمیل پر کابینہ  نے اظہار تشکر کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی کابینہ کی ضلعی انتظامیہ، پولیس، پنجاب بینک اور تمام متعلقہ حکام کو شاباش دی ۔ صوبائی کابینہ کا ایران، اسرائیل جنگ پراحتجاجی مظاہروں کیلئے بروقت اقدامات پراظہار اطمینان کیا۔صوبائی کابینہ ارکان کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے احتجاجی مظاہرین کو افطاری مہیا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔کفایت شعاری مہم کے لئے پنجاب حکومت کی قیادت خود آگے، صوبائی کابینہ ارکان، معاون خصوصی، پارلیمانی سیکرٹریزدو ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کفایت فنڈ میں دیں گے ۔

کفایت شعاری مہم میں پنجاب اسمبلی بھی شامل ،اسمبلی کے ارکان دو ماہ تنخواہ اور الاؤنسز کا 25 فیصد وزیراعظم کفایت فنڈ میں رضاکارانہ طور پر دیں گے۔پنجاب میں گریڈ 17 اور اوپر کے تمام سرکاری افسران دو دن کی بنیادی تنخواہ کفایت فنڈ میں دیں گے

پنجاب بھر میں الیکڑک بس سٹاپ شیلٹرز بنانے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی ۔ اعلیٰ عدلیہ کے لئے 10 سرکاری گاڑیاں خریدنے کے لئے فنڈز کی منظوری  دی گی۔ قصور میں میاں نواز شریف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی، اراضی فراہم کرنے کی منظوری  دی گئی ۔ سرگودھا میں قائد اعظم انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے چارٹر کی منظوری دی گئی ۔ راولپنڈی شہر کے لئے واٹر ڈسٹری بیوشن اور چر رڈ ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی گئی ۔ائبر سیکورٹی پراجیکٹ سکیم کی منظوری  دی گئی ۔ کندیا ں میں سپورٹس کمپلیکس بنے گا، کابینہ نے منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کو واجبات کی یکمشت وصولی سے روک دیا۔

 مریم نواز شریف  نے کہا میں صرف اور صرف عوام کے  مفاد کے بارے میں ہی سوچتی ہوں۔عوامی مفادات کے برعکس کوئی اقدام قابل قبول نہیں۔پیف ٹکPIFTAC کیلئے 137 پوسٹوں کی منظوری دی۔پیف ٹک میں اے آئی ہب بنے گا، کابینہ نے منظوری دے دی

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور میا ں میر سپورٹس کمپلیکس کے سکوائش کورس فری کوچینگ کے لئے پاکستان سکوائش اکیڈمی کو دینے کی منظوری دی گئی ۔ مری میں پہلی مرتبہ سپیشل بچوں کے لئے سپیشل ایجوکیشن مڈل سکول کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنانے کی منظوری دی گئی ۔ جرائم کے واقعات میں شہادتوں کے یقینی تحفظ کے لئے کرائم سین یونٹ پی ایف ایس اے رولز 2025ء کی منظوری دی گئی ۔ 

بیسک اور کلینکل سائنسز کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تین سالہ کنٹریکٹ پر تعیناتی کے لئے عمر کی حد 65 سال تک بڑھانے کی منظوری  دی گئی ۔ پنجاب پروانشل کواپرریٹو بینک لمیٹڈ میں سرکاری فنڈز اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول ٹریننگ کے لئے ایس ایس جی، کمانڈوز تربیت یافتہ ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنےکی منظوری دی گئی ۔ پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او اور کمپنی سیکرٹری مقرر کرنے کیلئے بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری جبکہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور میں  پریزائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔ ضلع قصور کے سرحدی علاقوں میں دفاعی بند کی تعمیر ومرمت کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی ۔ سیلابی پانی سے بچاؤ کے لئے بند بنانے کے لئے روڈا کو گرانٹ ان ایڈ دینے کی منظوری دی گئی ۔ شیخ زید ٹو ٹیچنگ ہسپتال رحیم یار خان کی تکمیل کی منظوری  دی گئی ۔ 

ڈی جی خان کے ہائی سیکورٹی حساس علاقوں کے لئے روڈ سیکٹر کے چار سکیموں کی منظوری دی گئی ۔ آن لائن موبائل بینکنگ کے ذریعے ای پے ادائیگی اور ڈومی سائل سروسز فیس میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی ۔  سیالکوٹ میں گورنمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 120 ایکڑ اراضی منتقل کرنے کی منظوری ہوئی ۔ کابینہ نے پولیس، باڈی کیم اور پینک بٹن کی انسٹالیشن کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی ۔  پنجاب پروٹوکول ملازمین کے لئے بیسک پے پر  سپیشل پروٹوکول الاؤنس کی منظوری   دی گئی ۔ پنجاب سوشل سیکورٹی ہیلتھ مینجمنٹ تحلیل کرنے کی منظوری
کیبنٹ کمیٹی برائے گرانٹ ان ایڈ کی سفارشات پر پانچ  اداروں کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی ۔  غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کے لئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب فنانشل ایڈوئزری سروسز میں تعیناتیوں کی منظوری بھی دی گئی ۔ فیروز پورروڈ تا سپیشل اکنامک زون ساڑھے چار کلومیٹر سڑک کی توسیع کی منظوری دی گئی ۔ انسداد منشیات کے لئے پنجاب پالیسی ان نارکوٹیکس کیس 2025ء اور پنجاب کریمنل پراسکیویشن سروسز رولز کی منظوری دی گئی ۔ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی قانونی اور آئینی حدود کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب پروکیورمنٹ رول 2024 میں آن لائن بڈ جمع کرانے کے لئے ترامیم کی منظوری  دے دی ۔ پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ2024 ء کی منظوری

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل سٹاف کے سروس رولز کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب میں ای اکشن کے لئے ذریعے پر کشش نمبروں کی نیلامی کی منظوری دی گئی ۔ ایوارڈ آف کمپن سیشن رولز1989 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی ایکٹ 2025ء میں ترامیم کی منظوری دے دی ۔