(اشرف خان )عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روزبھی کمی کا رجحان ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 522762 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونا 1543 روپے سستاہونے کے بعد4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے کاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 5000 ڈالر پر آ گیاہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے ساتھ 8441 روپےہوگئی ۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہفتے کوملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 700 روپے کم ہو کر5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے ہو گئی تھی جبکہ ایک تولہ چاندی 310 روپے کمی کے ساتھ 8541 روپے ہوگئی تھی۔