ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع

دبئی ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : دبئی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ 

گزشتہ روز دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملےکےباعث پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں تاہم اب دبئی آنے اور جانے والی پروازیں بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافرپروازوں سے متعلق اپ ڈیٹس کے لیے اپنی ائیر لائنز سے رابطہ کریں۔ 

اس کے علاوہ  دبئی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد پاکستان سے دبئی کی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئی ہیں جب کہ آج پاکستان بھر سے دبئی سمیت مشرق وسطیٰ کی 100 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، مسقط شارجہ اور ابوظبی کی 150 پروازیں آپریشنل ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer