ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹی کی “میرا پیارا” ٹیم  نےراستہ بھولنے والی دو بہنوں کو والدین سے ملوا دیا 

سیف سٹی کی “میرا پیارا” ٹیم  نےراستہ بھولنے والی دو بہنوں کو والدین سے ملوا دیا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سیف سٹی کی “میرا پیارا” ٹیم نے ایک اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو کمسن بہنوں کو والدین سے ملا دیا۔

پانچ سالہ بچی اپنی 6 ماہ کی ننھی بہن کے ساتھ راستہ بھول گئی تھی اور لاوارث حالت میں ملنے پر دونوں کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر لاہور منتقل کیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ٹیم نے معلومات حاصل کیں اور بچی صرف ایک لفظ "جلالپور" یاد کر رہی تھی۔ جلالپور نام کے متعدد علاقوں کے باعث مزید تحقیقات کی گئیں، اور جب رائیونڈ کا نام لیا گیا تو بچی نے جگہ کو پہچان لیا۔

میرا پیارا ٹیم نے گمشدہ بچیوں کو گھر تک پہنچایا اور تمام قانونی و تصدیقی مراحل مکمل ہونے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

سیف سٹی کے ترجمان نے بتایا کہ “میرا پیارا” ٹیم اب تک 60 ہزار سے زائد بچوں کو اہلِخانہ سے ملا چکی ہے اور جدید ٹیکنالوجی اور فیلڈ ٹیم کے ذریعے گمشدہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔