ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا بجلی کے ترسیلی نظام اور املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا بجلی کے ترسیلی نظام اور املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو نے بجلی کے ترسیلی نظام اور املاک کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سےکمپنی اور نیسپاک کے درمیان اس پراجیکٹ پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت نیسپاک لیسکو کو جی آئی ایس میپ فراہم کرے گا جبکہ ڈیجیٹل ریکارڈ کو مکمل کرنے کے لیے لیسکو کو تقریباً 45 کروڑ روپے کی لاگت برداشت کرنی ہوگی۔

نیسپاک اس پراجیکٹ کو دو فیز میں مکمل کرے گا۔ ابتدائی طور پر لیسکو کے ایسٹرن سرکل شالامار اور ننکانہ سرکل کا سروے کیا جائے گا، جس میں ٹرانسفارمرز، میٹرز، بجلی کے پولز سمیت دیگر املاک کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔