عابد چودھری:ثاقب ٹاؤن بیدیاں روڈ پر واقع فرنیچر کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ فرنیچر کے گودام میں لگی جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔