ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں 19 کروڑ کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک،تین فرار

لاہورمیں 19 کروڑ کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک،تین فرار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ڈیفنس اے میں 19 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے واقعے میں ملوث ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان گجومتہ کے علاقے میں مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ سیف سٹی کی اطلاع پر مشکوک گاڑی کو گجومتہ کے علاقے میں ٹریس کیا گیا۔

پولیس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چاروں ڈاکوؤں نے گزشتہ روز ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت زازے پٹھان کے نام سے ہوئی ہے۔