ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہِ صیام کا آخری عشرہ ،شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

ماہِ صیام کا آخری عشرہ ،شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ماہِ صیام کے آخری عشرے کے دوران شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر موبائلز اسکواڈ کی جانب سے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی موبائلز اختر نواز کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

چیکنگ کے دوران 16 اشتہاری ملزمان، 4 عدالتی مفرور اور 12 عادی ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ موبائلز اسکواڈ نے 14 ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 46 ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔

ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کے ذریعے 32 ہزار 329 سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر 3 ہزار 652 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھی تلاشی لی گئی۔