اسرار خان : پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں اشتہاری مجرم گرفتار کرلیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم کا نام پی این آئی ایل PNIL میں شامل کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم عمر عرف عمیر نے 2022ء میں شہری کو آتشی اسلحہ سے زخمی کیا،رواں سال بھی ملزم عمر نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا،سپیشل آپریشنز سیل نے اشتہاری مجرم کو بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دی