ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پائپ لائن سے تیل چوری کرنیوالے 8 ملزم گرفتار

 پائپ لائن سے تیل چوری کرنیوالے 8 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کراچی کے علاقےکورنگی میں پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے8 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزموں  کی نشاندہی پرکارروائی کی گئی،  ملزموں  کی نشاندہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر بھی پکڑلیا۔

  ملزموں نے کورنگی میں گودام کرائے پر لےکر کھدائی کرکے سرنگ بنائی،کُل 8 ملزموں  کو گرفتار کرکے 25 ہزار  لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکربرآمدکیا گیا۔پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔