کلیم اختر : صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ماڈل بازاروں سے 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی
لاہور ڈویژن میں 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیاء کی خریداری کی،تمام اضلاع میں عوام نے 2 لاکھ 9 ہزار کلوگرام سے زائد فروٹس اور سبزیوں کی خریداری کی،17ہزار کلو چکن،11 ہزار 800 کلوگرام کھجور،23 ہزار کلو سے زائد دال چنا کی خریداری کی
معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ یکم رمضان سے ابتک 1 لاکھ سے زائد آٹا تھیلے ریلیف سٹالز سے خریدے گئے ، لاکھوں کی تعداد میں روزانہ خریداروں کا ماڈل و ریلیف بازاروں میں آنا خوش آئند ہے،
Stay tuned with 24 News HD Android App