زبیر احمد:کشمور میں خاتون پر سسرالیوں کا مبینہ تشدد ،سسرالیوں کے تشدد سے خاتون شدید زخمی ہوگئی،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمور تھانے کی حدود نواحی علاقے ڈرکھن اسکول میں خاتون پر سسرالیوں نے تشدد کیا۔
زخمی خاتون کائنات سومرو کاکہنا تھا کہ دیور اور سسر نے رات سے باندھ کر رکھا تھا پسٹل سے مارنا چاہتے تھے، صبح مارنا چاہتے تھے میں جان بچا کر بستی کے گھروں میں گئی ہوں۔
میرا شوہر کام کرنے باہر گیا ہوا ہے، زخمی خاتون نےمطالبہ کیا کہ مجھے ناحق مارنے کی کوشش کی گئی ہے انصاف کیا جائے۔
زخمی خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ پنھل سومرو، کامران سومرو و دیگر میری بیٹی کو مارنا چاہتے ہیں انصاف دیا جائے.