ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

کراچی: گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا، خاتون کو اس کے شوہر نے گیسٹ ہاوس بلا کر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ارم مبینہ طور پر پہلے گداگری کرتی تھی، 2 سال پہلے اس نے برنس روڈ کے ایک قصائی سے شادی کی لیکن دونوں میں اختلافات تھے، گزشتہ روز ملزم نے بیوی کو بہانے سے گیسٹ ہاؤس بلایا اور قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی بھی وہاں موجود تھی، اسے کچھ نہیں کہا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔