ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے کا حکم

لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابدچوہدری: موجودہ سکیورٹی صورتحال: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے کا حکم.

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن، فرضی مشقیں کی گئیں، 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی، 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ، 68 مشکوک افراد کو زیر حراست لیاگیا۔
سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم، مشتبہ افراد گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے رائفلز، بندوقیں، پسٹلز سمیت بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ، گولیاں برآمد،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے۔

 آئی جی پنجاب دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی،فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔