ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید

کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:کرک میں 3 مقامات پر حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

 ڈی پی او  کرک کے مطابق سوئی گیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکارشہیدجبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

 حکام کے مطابق کرک کے تھانا تخت نصرتی اورتھانا خرم پربھی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

 اس کے علاوہ پشاور میں  بھی  پولیس چوکی پجگی پرمسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔