ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے نے تین ہیومن ٹریفکر گرفتار کر لئے

 ایف آئی اے نے تین ہیومن ٹریفکر گرفتار کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ  میں ملوث عدالتی مفرور سمیت 3 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں انصر علی، قربان میران گھمن اور نذیر احمد شامل  ہیں۔ تینوں ملزموں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزموں نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے ۔

ملزم انصر علی سال 2020 سے اشتہاری تھا اور انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا ۔ ملزم قربان میران گھمن عدالتی مفرور تھا اور سال 2011 سے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ اشتہاری ملزم نذیر احمد سال 2017 سے انسانی سمگلنگ کے سنگین مقدمے میں مطلوب تھا ۔

ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ریاض خان کی جانب سے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکوڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔