لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں ک میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 295 افراد زخمی

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں ک میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 295 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 265 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 295 افراد زخمی ہوئے،101 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور  194 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔