(عمر اسلم) کورونا وائرس نمٹنے کے لئےصدرمسلم لیگ ن صدرمیاں شہبازشریف نے ڈاکٹرز،نرسوں اورمیڈیکل سٹاف کوخراج تحسین پیش کیا،کہا کہ یہ ہمارے ہیرواورانتہائی قابل احترام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نےٹوئیٹ کرتےہوئےکہاہے کہ کورونا وائرس تیزی سےپھیل رہاہےاورحکومت کوکورونا وائرس سے بچاؤ کےلیےجامع پالیسی اپنانی چاہیے،کروناوائرس کےدوران ہمارےڈاکٹرز،نرسیں اورمیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پرہیں، اورہم سب کی جسمانی تندرستی کےلیےجنگ لڑرہے ہیں۔
میاں شہبازشریف کا مزید کہناتھا کہ یہ ہمارے لیےانتہائی قابل احترام ہیں اوران کی حفاظت کےلیےحکومت کوفوری اقدامات کرنےکی ضرورت ہےجبکہ حکومت حالات کی نزاکت کودیکھتےہوئے باتوں کی بجائےاقدامات پرتوجہ دے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 16, 2020