ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ملاوٹی دودھ کی ندیاں بہہ گئیں

پنجاب میں ملاوٹی دودھ کی ندیاں بہہ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت اشیائے خورونوش  تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں35 ہزار977 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کےمطابق سب سےزیادہ دودھ لاہور میں 12 ہزارلیٹر،دوسرے نمبر پرفیصل آباد میں5ہزار لیٹر دودھ تلف کیا گیا،ایک ہزار294 دودھ بردارگاڑیوں میں موجود 9 لاکھ 73ہزار763 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ لاہور میں130گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ضائع کیےگئےدودھ میں یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer