ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، عوام حکومتی بیانات نہیں، عملی اقدامات کے منتظر: مونس الہیٰ

کورونا وائرس، عوام حکومتی بیانات نہیں، عملی اقدامات کے منتظر: مونس الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ (ق) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الہی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ‏کوروناوائرس کے خطرات سے پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں عملی اقدامات کے منتظ ہہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی فی الحال ناکافی تیاری،لوگ ہزاروں روپے ٹیسٹ فیس پرائیوٹ لیبز کو ادا کرنے پر مجبور ہیں۔
مونس الہی نے کہاکہ صحت کے ذمہ داران بیرون ِملک حفاظتی ماسک بھیجنےکے بجائے اندرونِ ملک اپنے ٹاسک پر توجہ دیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔