پنجاب فوڈاتھارٹی سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل تیز ترین رسپانس دینے والا ادارہ بن گیا

پنجاب فوڈاتھارٹی سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل تیز ترین رسپانس دینے والا ادارہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب فوڈاتھارٹی سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل تیز ترین رسپانس دینے والا ادارہ بن گیا، فیس بک انتظامیہ نے تیز ترین شکایات حل کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیس بک پیج کو "ویری رسپانسیو" کا بیچ لگا دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل کو فیس بک انتظامیہ کی جانب سے "ویری رسپانسیو" کا اعزاز ہر شکایت کا 15 منٹ میں جواب دینے پر حاصل ہوا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیج پر موصول ہونیوالی 99 فی صد شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے، کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ایک فی صد ایسی شکایات ہوتی ہے جو غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے بند کر دی جاتی ہیں۔

عوامی شکایات کا ازالہ کرنااولین ترجیح اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے، رائے عامہ کی مدد سے خوراک کے مسائل کا پتہ لگانے اور ان کے خاتمے میں بڑی مدد ملتی ہے، پنجاب کے ہر فرد کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کا پیغامبر اور ایمبیسیڈر مانتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer