ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھ پابندیوں کےباوجود غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کا سلسلہ تھم نہ سکا

لاکھ پابندیوں کےباوجود غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:حکومت کی جانب سے لاکھ پابندیوں کےباوجود غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کا سلسلہ تھم نہ سکا، یونان کی حکومت نے چھ مزید پاکستانی ڈی پورٹ کیےتو امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

نہ اپنی جان گنوانے کا ڈر نہ ہی گھر والوں کا خیال، غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے والے نوجوانوں کے سر پر صرف راتوں رات امیر ہونے کا بھوت سوار ہے، ایسی ہی ایک ناکام کوشش کے دوران گرفتار کیے جانے والے چھ پاکستانیوں کو یونانی حکومت نے تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد واپس ڈی پورٹ کر دیا ہے ۔

یونان سے ڈی پورٹ ہونے والے چھ پاکستانی جیسےہی گلف ایئرلائنز کی پرواز سات چھ چارپرایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں گرفتار کر لیا جن میں خرم شہزاد، امیر سرفراز، جمیل اختر، کاشف شہباز، محمد عمران اور ضیغم عباس شامل ہیں ، بعد ازاں امیگریشن افسران نے تمام ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور اندراج مقدمہ کے لیے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔

اس کے قبل بھی روپے کمانے اور شارٹ کٹ راستہ اختیار کر کے جلد سے جلد امیر بننے کیلئے لوگوں نے بیرونے ملکوں میں جاکر قسمت آزمانے کی کوششیں شروع کر دی ،جس کے لئے انہوں نے غیرقانونی طور پر راستے اختیارکیے۔ 

مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں: یونان سے بے دخل مزید 6 غیرقانونی پاکستانی ایئرپورٹ پر گرفتار

حکومتی پابندیوں کے باوجود  غیر قانونی طور پر  دوسرے ملکوں میں جانے والوں کو  ڈی پورٹ ہونے کے بعد ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔گرفتار پاکستانیوں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کی دفعات کےتحت مقدمات درج کیے جاتے  ہیں اور مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔