ایل ڈی اے ٹیموں کا شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ,4 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا

ایل ڈی اے ٹیموں کا شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن ,4 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب : ایل ڈی اے ٹیموں کا فیروز پور روڈ، عالیہ نگر اور فاضلیہ کالونی میں آپریشن، ایل ڈی اے ٹیموں نے 4 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

ایل ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کیا ۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کی۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فاضلیہ کالونی میں قائم دو غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کو مسمار کر دیا۔مین فیروز پور روڈ کے اطراف قائم غیر قانونی کمرشل دکانوں کو مسمار کیا گیا۔پلاٹ نمبر 59 عالیہ نگر میں قائم غیر قانونی سٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ان املاک کو مسمار کرنے سے پہلے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer