یونان سے بے دخل مزید 6 غیرقانونی پاکستانی ایئرپورٹ پر گرفتار

یونان سے بے دخل مزید 6 غیرقانونی پاکستانی ایئرپورٹ پر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک:یونان کی حکومت نے غیرقانونی طور پر اپنے ملک میں داخل ہونے والے مزید 6 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا، جنہیں لاہور پہنچتے ہی امیگریشن عملے نے گرفتار کر لیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق بے دخل کیے گئے پاکستانیوں کو گلف ایئر کی پرواز 764 پر یونان سے لاہور بھجوایا گیا ، ذرائع نے مزید بتایا کہ امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پہنچتے ہی تمام 6 پاکستانیوں کو فوری گرفتار کر لیا ، گرفتار مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیئے ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں نعیم اللہ، صدیق بلوچ، کامران عنایت، عتیق الرحمان، محمد طیب، شمس پرویز شامل ہیں۔

قبل از وقت یونان میںغیرقانونی طور پر مقیم ہزاروں  پاکستانیوں کو  یونان میں غیر قانونی طور پر گھسنے کے جرم میں   گرفتار کر لیا  گیا اور سزا پوری ہونے پر انہیں یونان سے ڈی پورکر دیا گیا۔

مزید پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں: یونان کی حکومت نے مزید 6 پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا

 امیگریشن حکام جانب ڈی پورٹ مسافروں کو ایئر پور ٹ سے گرفتار کر کے  ملکی قانون کے تحت ان کے تمام کوائف درج کر کے انہیں ایئرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا جاتا ہے ۔