ویب ڈیسک: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے، امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا نیا دور ممکنہ طور پر جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آئندہ مذاکرات دو مراحل میں کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کی صورت حال۔ امریکی بحری ناکہ بندی اور حملوں سے متاثرہ ایرانی بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر بات ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ لبنان پر کسی بھی اسرائیلی حملے یا کسی علاقے پر قبضے کو معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں ایک طرف امریکا اور اسرائیل اور دوسری جانب ایران اور حزب اللہ فریق ہیں۔