ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا منڈی پولیس کا کریک ڈاؤن، 25 روپوش اشتہاری گرفتار

مانگا منڈی پولیس کا کریک ڈاؤن، 25 روپوش اشتہاری گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:مانگا منڈی پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 25 روپوش اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری چوری، فراڈ، دھمکیوں اور بوگس چیک جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ کارروائی کے دوران جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔

ایس پی صدر کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد ساجد، ذوالفقار، مختار، اسرار، شجاع حسین اور شرافت سمیت متعدد افراد شامل ہیں۔ دیگر گرفتار ملزمان میں عباس، گل تبسم، اویس، ارشد، عمران، محمد یوسف، لیاقت اور مقصود بھی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران عمر فاروق، محمد عثمان، سہیل انجم، نذیر، صابر، ندیم مسیح، نواز اور اکرام سمیت دیگر اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار اشتہاریوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر نے سب انسپکٹر اشرف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔