ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو کے خصوصی انتظامات مکمل

محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو کے خصوصی انتظامات مکمل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے لیسکو  نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے کنٹرول روم میں اعلیٰ افسران کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر مختلف افسران کو 17 جون سے 26 جون تک خصوصی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس دوران ڈپٹی مینیجرز، اسسٹنٹ مینیجرز اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ متعدد ایکسیئنز اور افسران کو بھی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے تاکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی مسلسل نگرانی اور فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی ای او لیسکو کے مطابق تمام افسران اور عملہ محرم کے دوران مکمل طور پر الرٹ رہے گا اور کسی بھی ممکنہ بجلی کے تعطل سے بچنے کے لیے فوری ردعمل دیا جائے گا۔