ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بجٹ میں کھیلوں کیلئے 7.6 ارب کی 184 اسکیموں کی منظوری

پنجاب بجٹ میں کھیلوں کیلئے 7.6 ارب کی 184 اسکیموں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی 42:  پنجاب بجٹ میں کھیلوں کیلئے7.6ارب کی184سکیموں کی تجویز دی گئی،پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے11ارب کی سکیموں کو منظوری کیلئےبھجوایا گیا۔بجٹ تجاویز میں 7.6 ارب کی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

جوہر ٹاؤن سپورٹس کمپلیکس کیلئے20ملین کی رقم مختص کرنے کی تجویز،سپورٹس جیمنزیم ٹیبل ٹینس ہال کیلئے 10 ملین مختص کرنے کی تجویز،سوئمنگ پول کیلئے 120ملین ،سپورٹس کمپلیکس گاؤشالہ کیلئے 10ملین ،نواب ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ کیلئے 30ملین ،سپورٹس کمپلیکس مرالہ کیلئے 50ملین ،سپورٹس کمپلیکس گوپی رائے کیلئے 20ملین  جبکہ سپورٹس کمپلیکس نیا بیگ کیلئے 54ملین کی تجویز دی گئی۔

 اسی طرح سکواش کمپلیکس کیلئے 550ملین کی ڈیمانڈ کی گئی،100ملین کی رقم مختص کرنے کی تجویز،فوروال گلاس کورٹ سکواش کمپلیکس لاہور گیریژن کیلئے 54ملین کی رقم مختص کی گئی،انٹرنیشنل باکسنگ کمپلیکس ،سائیکلنگ ویلڈرم کے لئے رقم منظور نہیں کی گئی،انڈور کھیلوں کے کمپلیکس نیشتر پارک اور ایک گیمز کیلئے بھی رقم مختص نہیں کی گئی۔