ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاسمیٹکس کی دنیا کے معروف سرمایہ دار لیونارڈ لاڈر چل بسے    

کاسمیٹکس کی دنیا کے معروف سرمایہ دار لیونارڈ لاڈر چل بسے    
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ کاسمیٹکس برانڈ ایستی لاڈر کے سابق سربراہ اور ارب پتی تاجر لیونارڈ لاڈر 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

لیونارڈ لاڈر مشہور کاسمیٹکس بانی جوڑی ایستی اور جوزف ایچ لاڈر کے بڑے بیٹے تھے جنہوں نے ناصرف اپنی والدہ کے خواب کو حقیقت میں بدلا بلکہ میک اپ کی صنعت میں انقلابی تبدیلیاں بھی متعارف کروائیں۔

 ان کی موت کی تصدیق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کی گئی۔

 ان کے بیٹے اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ویلیم پی لاڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے والد نے اپنی پوری زندگی خوبصورتی کی صنعت کو ترقی دینے میں صرف کی اور اس کو ایک عالمی معیار پر پہنچایا۔

لیونارڈ 1933 میں نیویارک کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے، بچپن میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیوٹی سیلونز کے دورے کیا کرتے اور مصنوعات کے ڈبے پیک کرنے میں مدد دیتے، نیوی میں 3 سال سروس کے بعد انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی کے بزنس اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

1958ء میں 25 سال کی عمر میں انہوں نے باقاعدہ طور پر ایسٹی لاڈر کمپنی میں شمولیت اختیار کی، اُس وقت کمپنی کی سالانہ آمدنی ایک ملین ڈالر سے بھی کم تھی۔

لیونارڈ لاڈر کی قیادت میں ایسٹی لاڈر کمپنیز ایک عالمی کاسمیٹکس ایمپائر میں تبدیل ہوئی جس میں کلینیک، لا میر، دی آرڈنری، ایم اے سی کاسمیٹکس اور بابی براؤن جیسے مشہور برانڈز شامل ہیں۔

 
وہ 1972ء سے 23 سال تک کمپنی کے صدر رہے، 1982ء سے 1999ء تک چیف ایگزیکٹو جبکہ 1995ء سے 2009ء تک بورڈ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔

 1995ء میں انہوں نے کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کروایا، آج اسٹی لاڈر کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 24 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ لیونارڈ لاڈر کی ذاتی دولت کا تخمینہ 15.6 ارب ڈالر تھا۔