ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو، پنجاب میں الیکٹرک بسوں کامینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ اگست میں پہلی مقامی تیار کردہ بس فراہم کرے گا،لاہور کیلئے نئی میٹرو لائن اور ییلو لائن آئندہ کےبجٹ میں شامل کی گئی۔ 

لاہور کینال پر 28 کلومیٹر کا روٹ ہوگا ،لاہور کے لئے 250 بسیں لا رہے ہیں،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لئے میٹرو بسیں شروع کی جائیں گی۔

ہرتحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تک کاسفر ای میٹرو بس کے ذریعے ہوگا،روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں تاکہ حادثات سے بچاؤممکن ہو۔