خالد چودھری: تھانہ یوسف والا کے علاقہ سہو موڑ چک نمبر 79/5 ایل میں چار مسلح ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر سی سی ڈی ساہیوال کی ٹیم ایس ایچ او وقاص احمد کی قیادت میں روانہ ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ اسی دوران اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجہ میں دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت
1۔ اعتماد عرف علی حیدر ولد نذیر احمد، قوم بلوچ، سکنہ 96/9 ایل ساہیوال۔
ڈکیتی، رہزنی، اقدام قتل سمیت 25 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ مجرم
2۔ اویس فاروق ولد فاروق، سکنہ ماموں کانجن، فیصل آباد۔
ایک بدنام زمانہ مجرم باپ کا بیٹا، جو خود بھی 50 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے۔ کہ انہی ڈاکوؤں نے ایک روز قبل رانا ذوالفقار عرف بھٹو نون کو دورانِ ڈکیتی سرِ عام گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔