افشاں رضوان:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر 15دن بعدقیمتیں بڑھتی ہیں،ہم جائیں توکہاں جائیں؟تنخواہیں وہی، مہنگائی دگنی ، گھر چلانا ناممکن ہو گیا۔
ہائی سپیڈڈیزل اور پٹرول مہنگا ہونےسے ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں اضافےکاخدشہ بھی ہے۔،رکشہ اوربس ڈرائیورز کہتے ہیں اب پراناکرایہ چلانامکمل نہیں ہے۔
شہریوں نے شکوہ کیا ہےکہ کچن، کرایہ، اب ایندھن بھی برداشت سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ پٹرول 4 روپے 80 پیسے فی لٹر مہنگا کیاگیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App