ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محراب پور؛ مسلح ڈاکو بیوپاری سے 80 لاکھ لوٹ کر فرار

محراب پور؛ مسلح ڈاکو بیوپاری سے 80 لاکھ لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محراب پور کے ہالانی تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکو مصروف شاہراہ سے بیوپاری سے 80 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

محراب پور میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی، ہالانی تھانے کی حدود میں 7 مسلح افراد مویشیوں کے مشہور بیوپاری اعظم خاصخیلی سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہؤگئے۔

 مثاثر بیوپاری نے ہالانی پؤلیس کو اطلاع دی کہ کراچی مویشی منڈی میں جانور فروخت کرنے کے بعد واپس اپنے شہر محراب پور جارہآ تھا تو ہالانی تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں نے راستہ روک کر 80 لاکھ روپے لوٹ لئے ہیں۔

 دوسری جانب پولیس نے بھاری نفری جائے وقوع پر روانہ کردی ۔