ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر فیملیز ،خواتین کے تقدس اور ان کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی ٹریفک

عید پر فیملیز ،خواتین کے تقدس اور ان کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے، ایس ایس پی ٹریفک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد پولیس کی جانب سے چاند رات اور عید کے دنوں کیلیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا ۔ 

ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کو مویشی منڈیوں ،کمرشل ایریاز کیلیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف آج سخت ایکشن ہو گا ، عید کے اجتماعات کیلیے اسلام آباد پولیس کا جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ عید کے تینوں دنوں تفریح گاہوں، پبلک ایریاز اور شاہراہوں پر پولیس موجود ہو گی ۔ دوسرے شہروں سے آنے والے شہریوں کی سیکیورٹی اور ان کی رہنمائی کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری جانے والے شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کیلئے اور متبادل راستہ دینے کیلئے پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں، عید پر فیملیز اور خواتین کے تقدس اور ان کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے ، مری کیلیے سترہ میل کے مقام اور دامن کوہ ،مونال کے ساتھ ساتھ رش والی جگہوں پر پولیس الرٹ رہے گی۔