ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات عید الااضحیٰ کی نماز کہاں ادا کریں گی

سیاستدانوں سمیت اہم شخصیات عید الااضحیٰ کی نماز کہاں ادا کریں گی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)کل پاکستان میں عید الاضحی منائی جائے  گی اور تمام مسلمان عید کی نماز بھی ادا کریں گے۔

  اگر حکومتی شخصیات  اور سیاستدانوں کی بات کریں تو وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز لاہور ماڈل ٹاؤن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف عید الاضحی کی نماز جاتی امرا میں ادا کریں گے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جی او آر میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں گے،وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان فیصل آباد میں عید الاضحیٰ ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ عید الاضحیٰ کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان عیدا لاضحیٰ کی نماز قصور میں،چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں بھی عید الاضحیٰ کی نماز لاہور میں ادا کریں گے۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن نماز عید شازو لیبارٹری کی جامع مسجد میں ادا کرینگے،صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،ملک افضل کھوکھر ،ملک فیصل کھوکھر اور ملک عرفان شفیع کھوکھر  عید کی نماز  کھوکھر پیلس میں ادا کرینگے۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نماز عید جوہر ٹاؤن کی جامع مسجد میں جبکہ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نماز عید ڈی ایچ اے میں ادا کرینگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عید الاضحی لاہور میں منائیں گی۔